وادی کشمیر جہاں انتظامیہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی کوششوں
میں مصروف ہے، وہاں بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کا کوئی
نظام نہ ہونے کی وجہ سے تمام اشیائے ضروریہ بالخصوص سبزیوں اور مرغ کی
قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ناقابل برداشت قیمتوں سے پریشان مقامی لوگوں کو تشویش ہے کہ معمول کے
مطابق
رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل
سکتا ہے۔اہلیان وادی کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہیں امید تھی کہ سالانہ دربار مو جموں سے سری نگر منتقلی کے بعد انتظامی لحاظ سے تبدیلیاں
دیکھنے کو ملیں گی، لیکن نہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئیں اور نہ موسم
سرما سے جاری بجلی شیڈول میں تبدیلی لائی جارہی ہے۔